حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کے شعبہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس نے اعلان کیا ہے کہ جو مومنین بھی رسول خدا حضرت محمد(ص) کے یوم وفات مدینہ منورہ جا کر آپ(ص) کی زیارت کرنے یا نجف اشرف جا کر آپ(ص) کے بھائی امام علی بن ابو طالب(ع) کو پرسہ نہیں پیش کر سکتے۔
تو آپ "نیابت میں زیارت" کے صفحہ میں اپنا نام درج کر دیں ان کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اور نمائندے 28 صفر کو دونوں مقدس مقامات میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھیں گے اور پرسہ پیش کریں گے۔
لہذا آپ ابھی اس لنک کے ذریعے اپنی نیابت اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں مراسمِ زیارت کی ادائیگی اور پرسہ پیش کرنے کے لیے نام درج کریں:
https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur